بنگلور انٹرنیشنل فلم میلے کا افتتاح
12:38PM Thu 2 Feb, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کرناٹکا فلم اکاڈمی اور کرناٹکا فلم چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے 2؍ فروری شام 6 بجے ودھان سودھا کے روبرو 9؍ ویں بنگلور انٹرنیشنل فلم میلے کا افتتاح وزیراعلیٰ سدرامیا کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت وزیر برائے شہری ترقیات وحج آر روشن بیگ کریں گے۔ بطور مہمانان اعزازی قانون ساز کونسل کے چیرمین ڈی ایچ شنکر مورتی، اسمبلی اسپیکر کے بی کولیواڈ اور بطور مہمانان خصوصی وزیر برائے ترقیات بنگلورکے جے جارج، وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ سی مہادیوپا ، وزیر برائے کنڑا وکلچر اوما شری، وزیر سیاحت پریانک کھرگے ، اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا، جگدیش شٹر، رکن پارلیمان پی سی موہن، میئر جی پدماوتی اور فلم چیمبر کے چیرمین سارا گووند شرکت کریں گے۔ اس موقع پر بنگالی فلموں کے معروف ہدایت کار وشاعر بدھا دیو داس گپتاسوینر کا اجراء کریں گے اور کنڑا اداکار پنت راجکمار کے علاوہ مصر کے معروف فلم ہدایت کار حالا خلیل بطور خصوصی مدعوئین شرکت کریں گے۔ معروف اداکار سہاسنی اور رمیش اروند نظامت کریں گے۔ اس موقع پر کنڑا فلم انڈسٹری کی تاریخ سے متعلق ویڈیو نمائش بھی ہوگی۔