ویسٹ انڈیز دورہ پرنہیں جائیں گے دھونی، دوماہ کے بریک میں کریں گے آرمی کی ڈیوٹی
03:36PM Sat 20 Jul, 2019
Share:
ویسٹ انڈیز دورہ کےلئےاتوارکو ٹیم کےاعلان سے قبل یہ واضح ہوگیا کہ مہندرسنگھ دھونی اس دورے کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دھونی آنے والے دوماہ تک ٹیم سے دوررہیں گے۔ اس دوران دھونی اپنی پیرا ملٹری ریزمنٹ میں ڈیوٹی کریں گے۔ خبروں کے مطابق دھونی کچھ دن پہلے ہی اس سلسلے میں بی سی سی آئی کے افسران سےملےتھے اوراس بارے میں ان سے بات کی۔
کرک نیکسٹ کے مطابق مہندرسنگھ دھونی نے بی سی سی آئی کےافسران سےملاقات کرکے انہیں بتایا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پرنہیں جاسکتے۔ دھونی نے افسران کو واضح کردیا کہ انہوں نےعالمی کپ سے قبل ہی ٹیریٹوریل آرمی کی پیرا شوٹ ریزمنٹ کے ساتھ رہ کرخدمت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیزکےدورے پرنہیں جاسکتے۔
عالمی کپ ختم ہونے کے بعد سےمہندرسنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کولے کرمسلسل چرچا چل رہی ہے۔ خبروں کے مطابق بی سی سی آئی کے افسران نے کرک نیکسٹ کو بتایا 'دھونی صرف دو ماہ کا بریک لے رہے ہیں۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کولےکرابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اوربی سی سی آئی اورسلیکٹروں کوبھی واضح کردیا ہے'۔
دھونی کو 2011 میں لیفٹیننٹ کرنل کا رینک دیا گیا تھا۔
مہندرسنگھ دھونی کو 2011 میں لیفٹیننٹ کرنل کا رینک دیا گیا تھا۔ ویسے بھی دھونی کا آرمی پریم کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ دھونی نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ وہ بچپن سے ہی فوجی بننا چاہتے تھے۔ وہ رانچی کےکینٹ علاقےمیں اکثرگھومنےچلے جاتےتھے، لیکن قسمت کوکچھ اورہی منظورتھا۔ یہی وجہ رہی کہ وہ فوج کےافسرنہیں بن پائے اورکرکٹربن گئے۔