ھیرا گروپ کی طرف سے آج رابطہ ہال میں حلال تجارت کے سلسلے میں تعارفی اجلاس

05:35AM Sat 19 Oct, 2013

ھیرا گروپ کی طرف سے آج رابطہ ہال میں حلال تجارت کے سلسلے میں تعارفی اجلاس بھٹکلیس نیوز / 19 اکتوبر، 13 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) ھیرا گروپ کی طرف سے آج بعد نماز عصر حلال ، غیر سودی  اور قانونی انویسٹ اسکیم کے سلسلہ میں ایک تعارفی اجلاس یہاں رابطہ ہال میں منعقد ہوگا ۔ اس کی اطلاع ہیرا گروپ کی جانب سے منعقد اخباری کانفرنس میں ڈاکٹر رضوان شیخ صاحب نے اخباری نمائندوں کو دی ۔ موصوف نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس تعارفی اجلاس میں حلال طریقہ پر اپنی رقم کو تجارت میں لگانے کے سلسلہ میں بہت ساری مفید معلومات دی جائیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ سامعین کو سوالات کرنے کا بھی موقع دیا جائے گا ۔ پروگرام کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے موصوف نے کہا کہ عورتوں کے لئے یہ پروگرام دوپہر 03:00 بجے سے 04:00 بجے تک رہے گا جس میں محترمہ روشن آراء صاحبہ اپنے خیالات کا اظہار کریں گی اور مردوں کے لئے شام 04:00 بجے سے 05:00 بجے تک رہے گا جس میں ڈاکٹر رضوان شیخ اپنے خیالات ظاہر فرمائیں گے ۔ عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے ۔ Hira-group