کمٹہ قومی شاہراہ پر ٹینکر الٹنے سے ٹرافک نظام متاثر

05:50AM Thu 4 May, 2017

بھٹکلیس نیوز / 04 مئی،2017 کمٹہ / (نامہ نگار) کمٹہ قومی شاہراہ پر واقع ایل آئی سی دفتر کے مقابل بدھ کی صبح خالی ٹینکر الٹنے سے شاہراہ پر ٹرافک نظام متاثر ہوکر رہ گیا۔ اطلاع کے مطابق یہ ٹینکر گیس بھروانے کے لئے مینگلورو کی طرف جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں شاہراہ کے بیچوں بیچ ٹینکر پلٹ پڑی۔ ٹینکر کے الٹنے کی وجہ سے کچھ دیر تک تو آس پاس کے لوگوں میں گہما گہمی دکھائی دینے لگی لیکن جب ٹینکر کے خالی ہونے کا علم ہوا تو لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔ اس لاپرواہی کے نتیجہ میں ٹینکر ڈارئیور پر کیس درج کیا گیا ہے۔ (کنڑا سے ترجمہ: اے جے اسدی)