کرناٹک حکومت نے یکم جولائی کو اسکولوں کے کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے: وزیر تعلیم سریش کمار کی وضاحت
11:37AM Thu 4 Jun, 2020
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے گزشتہ روز ایک سرکیولر جاری ہوا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے تعلق سے طلبہ کے سرپرستوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی اور دوبارہ کھولنے کے بعد کس طرح سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہونگے اس سلسلہ میں مشورے لیے جائیں گے اور اس کے بعد ہی اسکول کو کھولنے کے بارے حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت کے اس سرکیولر کو غلط طریقہ پر لیا گیا ہے اور کہا ہے کہ جو تاریخ دی گئی تھی وہ صرف سرپرستوں سے بات کرنے میں آسانی کے لیے دی گئی تھی نہ کہ حکومت کی طرف سے حتمی تاریخ تھی۔Correction - No dates have been decided for reopening of schools in Karnataka. State Education Department has sought feedback from parents, teachers & committees of schools for reopening in the month of July. pic.twitter.com/AD4uSb8hXF
— ANI (@ANI) June 3, 2020
سریش کمار نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھی اس کی وضاحت کی ہے کہ جون کی 10,11,12 تاریخوں کو اسکول میں اساتذہ اور انتظامیہ کی سرپرستوں کے ساتھ نشستیں ہونگی جس میں اسکول کو دوبارہ کھولنے کے تعلق سے ان سے مشورے لیے جائیں گے اور اس کے بعد ہی حکومت اسکولوں کو کھولنے کے تعلق سے سوچے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اسکولوں کو جلدی میں کھولنے کے حق میں بالکل نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کوئی تاریخ کا اعلان ہوا ہے۔ جب تک طلبہ کی صحت اور حفاظت کو یقینی نہیں بنایا جائے گا تب تک اسکول نہیں کھلیں گے۔ موصوف نے کہا کہ ان نشستوں میں دوبارہ اسکول کے کھلنے کے بعد سماجی دوری کا کس طرح لحاظ ہو،اسکول میں کس طرح کے حفاظتی اقدامات کیے جانے چاہئیں اور تعلیم کا طریقہ کار کس طرح سے ہو اس پر بھی غور کیے جانے کے احکامات دیے گئے ہیں جو کہ 15 جون تک حکومت کو موصول ہونگے۔Correction - No dates have been decided for reopening of schools in Karnataka. State Education Department has sought feedback from parents, teachers & committees of schools for reopening in the month of July. pic.twitter.com/AD4uSb8hXF
— ANI (@ANI) June 3, 2020
وزیر موصوف نے کہا کہ اسکولوں کے کھلنے کے بعد طلبہ کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے ایک چینل بھی بنایا جائے گا جس میں بیمار طلبہ اپنے گھر پر ہی رہ کر سیکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ یکم جون کو ریاستی حکومت کی طرف سے اسکولوں کو ایک سرکیولر جاری کیا گیا تھا جس میں اسکولوں کے کھولنے کے تعلق سے سرپرستوں سے بات کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے مجوزہ تاریخوں کا بھی ذکر کیا گیا تھا جس کے بعد ریاست کی کئی معروف شخصیات اور تنظیموں نے اس کی مخالفت کی تھی اور حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا۔Opinions from Parents & stakeholders are being sought regarding opening of Schools in our State. On June 10,11 & 12 in all the Schools Parents meetings will be held to this effect. So also regarding the way classes should be conducted in schools maintaining Social distance.
— S.Suresh Kumar, Minister - Govt of Karnataka (@nimmasuresh) June 3, 2020