طلبہ کی ہمت افزائی کے لئے ۲۳؍اگست کو بھٹکل میں رابطہ تعلیمی ایوارڈ کا انعقاد
01:21AM Thu 15 Aug, 2013
طلبہ کی ہمت افزائی کے لئے ۲۳؍اگست کو بھٹکل میں رابطہ تعلیمی ایوارڈ کا انعقاد
بھٹکلیس نیوز ؍ 15 اگست،2013
بھٹکل (نامہ نگار) سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی ہونہار طلبہ و طالبات کی ہمت افزائی کے لئےرابطہ سوسائٹی بھٹکل تعلیمی ایوارڈ اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے ۔اس اجلاس میں شہر بھٹکل کے مسلم اداروں سے90 ؍تا 95؍فیصدنمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طا لبات کو طلائی طمغے و نقد رقم سے نوازا جائےگا۔اس موقع پرکم و پیش 20 ؍ہونہار بچو ںکو طلائی طمغے دئیے جانے کی اطلاع جنرل سکریٹری رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی طرف سے جاری کردہ اخباری بیان میں دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق امسال یہ اجلاس انشااللہ مورخہ23؍اگست بروز جمعہ بعد نماز عصرانجمن میدان میں رکھا جائے گا۔اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت اُردو کے ماہر ڈاکٹر شکیل قاسمی صاحب پٹنہ سے شرکت کریں گے۔اسکے علاوہ جناب قمر الاسلام (وزیر میونسپالٹیس اینڈ لوکل بوڈیس اینڈ انٹر پرائزس،وزیر اقلیتی امور اینڈ اوقاف)،جناب ایس ایم سید خلیل الرحمٰن(صدر انجمن حامئ مسلمین بھٹکل)،بھٹکل و ہوناور تعلقہ کے رکن اسمبلی مسٹر منکال وئیدیا،بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر وی پی منوہراور اسٹنٹ ایس پی بھٹکل مسٹر سدھیر کمار ریڈی اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔اس اجلاس میں شرکت کے لئے گلف کے مختلف جماعتوں کے ذمہ داران و اراکین بھی خصوصی طور پرتشریف لا رہے ہیں۔اس موقع پر رابطہ سوسائٹی بھٹکل نے اندرون ہند و بیرون ہند کی جماعتوں سے درخواست کی ہے کہ اگر اُن کے شہروں میں بھٹکل کا کوئی طالب علم جو امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کیا ہو تو وہ فوری طور پر اسکے ضروری دستاویزات رابطہ سوسائٹی بھٹکل کو روانہ کریں اور اس موقع پر امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے والدین سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ضروری دستاویزات کو لیکر اپنے اپنے شہروں کی جماعتوں سے رابطہ کر کے اُسے رابطہ سوسائٹی بھٹکل تک پہنچائیں۔