ممبئی میں پھر برسی آفت کی بارش، اسکول۔ کالج بند، ریلوے ٹریک پر بھرا پانی

12:44PM Thu 5 Sep, 2019

ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں ایک مرتبہ پھر ہورہی موسلا دھار بارش کے سبب معمول کی زندگی کافی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے نچلے علاقوں میں پانی بھر گیا ہے  جس سے کچھ لوکل ٹرینوں کو رد کرنا پڑا ہے۔ بارش کے سبب اب تک 20 پروازوں کو رد کیا جاچکا ہے۔ بارش کے سبب بگڑے حالات کے مد نظر ممبئی، تھانے، کونکن سمیت کئی مقامات پر آج اسکول ۔کالج بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ممبئی میں تیز بارش کا الرٹ دیتے ہوئے محکمہ موسمیات نے لوگوں کو کم باہر نکلنے کی ہدایت دی ہے۔
Mumbai, Maharashtra, rain, local trains, torrential rain, meteorological department, floods ممبئی میں مسلسل ہورہی تیز بارش کے مد نظر بی ایم سی نے زیادہ تر اسکولوں اور کالجوں کو آج بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ مسلسل ہو رہی موسلا دھار بارش کے سبب میٹھی ندی خطرے کے نشان کو پار کر گئی ہے۔ احتیاط کے طور پر بی ایم سی نے میٹھی ندی کے آس۔پاس کے علاقوں کو خالی کرا دیا ہے اور مقامی لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے ممبئی اور پورے ساحلی کوکن علاقے اور کئی دیگر علاقوں میں پانی کے جمع ہونے کی شکایتیں بھی مل رہی ہیں۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق، ممبئی میں اوسطًا 15 سینٹی میٹر کی بارش درج کی گئی ہے۔جبکہ تھانے اور پال گھر میں تقریبا 18 سینٹی میٹر اور 17 سینٹی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔
Mumbai, Maharashtra, rain, local trains, torrential rain, meteorological department, floods