فائر فورس کا پاسنگ آؤٹ پریڈ

03:19PM Wed 24 May, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)فائر فورس اینڈ ایمرجنسی سرویس کے علاوہ فائر فورس ڈرائیور س کا پاسنگ آؤٹ پریڈ 24مئی کو صبح ساڑھے آٹھ بجے ، آر اے منڈکر فائر فورس اینڈ ایمرجنسی سرویس اکاڈمی بنرگٹہ روڈ بنگلور میں منعقد ہوگا۔جس میں تقریباً450افراد پر مشتمل عملہ حصہ لے گا جنہیں تقریباً چھ ماہ تک تربیت فراہم کی گئی تھی۔ اجلاس میں سینئر افسران نیلا منی این راجو ، سومیندومکھرجی اور ٹی آر سریش کے علاوہ دیگر شرکت کریں گے۔