کابینی ڈیام سے ٹمل ناڈو کو پانی جاری کرنے

02:03PM Wed 2 Aug, 2017

ریاستی حکومت کے فیصلہ کے خلاف کسانوں کا احتجاجی دھرنا میسور :(بھٹکلیس نیوز)میسور ضلع میں واقع کابینی ڈیام میں پانی سطح 2272. فیٹ پہنچ جانے کے بعد ریاستی حکومت نے ٹمل ناڈو کو پانی جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جیسے ہی اس بات کی اطلاع میسور ضلع کے ننجنگڈھ تعلق کے کسانوں کو پہچی توکسانوں نے میسور - ننجنگڈھ راستے میں نیاشنل ہائی وے نمبر 212 پر احتجاجی دھرنا دیا اور راستہ کی ٹرافک میں خلل ڈالا۔ احتجاج کسانوں نے ہلہلی سرکل کے قریب احتجاج کیا اور کسی بھی موٹر گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی۔ احتجاجی مظاہرین نے کابینی دیام سے ٹمل ناڈو کو جاری کردہ پانی کو فوراً روکنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ کی وجہ سے میسور ضلع کی پولیس نے ٹراف کو دوسری راستے کی جانب موڑ دیا۔ پولیس کی جانب سے لاکھ سمجھانے کے باوجود احتجاج کسان اپنا احتجاج واپس لینے بالکل تیار نہیں تھے۔ احتجاجی کسانون نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسی طرح کبینی سے ٹم ل ناڈو کو پانی جاری کیا گیا ہم کبینی ڈیام کو گھیراؤ کرینگے اور ہم خود پانی بند کر دینگے۔ اس موقع پر احتجاجی کسانوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹمل ناڈو کو پانی جاری کرنے کی بجائے تالابوں اور نالوں میں پانی جاری کریں، تاکہ یہاں کے کسانوں کو مدد سکے۔ ۔