مولانا ارشد مدنی کے قومی اتحاد سے جو پیغام دنیا کو دیا گیا ہے وہ قابل ستائش ہے

12:48PM Mon 14 Mar, 2016

لکھنو پارٹی آفس میں مایاوتی کا اخباری نمائندوں سے اظہار خیال لکھنو ، ۱۴؍مارچ: (ایجنسی) اپنے لکھنؤ دفتر میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں لاكھو ںکی تعداد میں عوام کا جم غفیر حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ایک آواز میں جمع ہوئے وہ قابل تعریف ہے۔ ماياوتي نے کہا کہ جس طرح سے مولانا مدنی کی طرف سے منعقد ہ قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے جو اتحاد کا پیغام دنیا کو دیا گیا ہے وہ قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کے اتحاد کا نتیجہ بی جے پی اورآر ایس ایس کو مولانا مدنی سے سیکھنا چاہئے کیوں کہ ان کے پلیٹ فارم پر ہندو، مسلم. سكھ عیسائی اور بودھ ودلت تمام طبقے کے رہنماء موجود تھے، انهوں نے بی جے پی کوآرے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں سب کو برابر سے جینے کا حق ہے، اس ملک میں بابا صاحب نے قانون بنایا ہے بی جے پی اور آر ایس ایس اسے مان لے اپنا سیاسی تسلط چلانے کوشش نہ کریں. اگر آر ایس ایس نے اپنا غنڈہ راج ختم نہیں کیا تو ملک کو تباہی سے کوئی بچا نہیں سکتا۔