مصباح الحق نےایک ہی دن میں تین کوبرا کو پکڑا
03:12PM Tue 27 Aug, 2013
مصباح الحق نےایک ہی دن میں تین کوبرا کو پکڑا
بھٹکلیس نیوز / 27 اگست، 13
بھٹکل (رضوان گنگاولی) گاؤں میں سانپوں کو پکڑنے میں مشہور کارگیدے کے مقیم مصباح الحق نے کل ایک ہی دن میں الگ الگ گھروں سے تین کوبرا سانپوں کو پکڑ کر محکمہ جنگلات کے حوالے کیا ہے ۔ اس میں پہلا کوبرا ہیبلے گرام پنچایت کے حدود میں آنے والے تینگنگنڈی میں ایک گھر کے کچن روم میں پکڑا گیا ۔ دوسرا بھٹکل سے سات کلو میٹر دور ساگر روڈ پر واقع سبتی نامی علاقہ میں پکڑا گیا ۔ اور تیسرا کوبرا بھٹکل عثمان نگر میں جلال الدین کاسر گوڈ صاحب کے گھر کے اسٹور روم میں پکڑا گیا ۔ ان کوپکڑنے میں مصباح الحق کے ساتھ انکے ساتھی سید وسیم بھی موجود تھے ۔