اردو علاقائی نہیں بین الاقوامی زبان ہے:حامد انصاری

12:53PM Tue 6 Jan, 2015

بھٹکلیس نیوز/06جنوری ،15 زبان میں طاقت نہ ہو گی تو قوم بھی کمزور پڑجا ئے گی  : گورنر محکمہ اطلاعات میں اردو ڈسک قائم کرنے  : وزیر اعلی کی ہدایت اردو کسی ایک خطہ یا علاقہ کی زبان نہیں ، بلکہ یہ بین الاقوامی زبان ہے ، اسکے بولنے والے دنیا کے ہر گوشہ میں موجود ہیں ، ملک میں ہندی اورانگریزی کے بعد  اردو سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے ، اردو کا مزاج انقلابی بھی ہے عاشقانہ بھی، انقلابی چہرہ تو جنگ آزادی میں لو گوں نے دیکھا ہے کہ جبکہ عاشقانہ مزاج آج ملک کے سامنے ہے ، اس زبان کی ترقی و ترویج کیلئے مسلسل  جدوجہد درکار ہے ، ان خیلات کا اظہار نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری نے روز نامہ سالار بنگلور کی گولڈن جو بلی تقریب میں کیا ، انہوں نے کہا کہ اب تک وہ خود اس سے تاثرمیں  تھے کہ اردو زبان صرف شمالی ہند میں کثرت سے بولی جا تی ہے لیکن یہ جان کر انہیں بے حد مسرت ہو ئی کہ  کرناٹک میں  اردو سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے  ،نائب صدر ہند نے کہا   کہ ملک میں اردو کشی بھی ہو ئی  لیکن اس کے باوجود بھی اردو کو سب سے زیادہ  نوازا گیا ہے ، آج شمالی کینڈا و امریکہ میں اردو کی ترقی و ترویج کیلئے جو کام ہو رہا ہے وہ قابل رشک ہے ۔ اس موقع پر گورنر واجو بھائی والا نے کہا کہ جس دل میں جذبہ انسانیت نہ ہو وہ انسان ہی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کا بہت بڑا اثاثہ اردو زبان میں ہے ، اسکو مضبوط کر نے کی ضرورت پر آواز دیتے ہو ئے کہا  کہ زبان میں طاقت نہ ہو گی تو قوم بھی کمزور پڑ جا ئیگی 1997میں کچھ لو گوں نے سیاست کی خاطر لوگوں کو بانٹ دیا ، اب ہمیں ان سیا سی  باتوں کو چھوڑ کر انسانیت کی خدمت میں لگ جا نا چاہیئے ، اس موقع پر وزیر اعلی سدارامیا نے کہا کہ اردو زبان کسی ایک فرقہ کی نہیں بلکہ ملک کی ایک زبان ہے، اردو کی ترقی و ترویج میں غیر مسلم شعراء ادباء کا بھی کافی حصہ رہا ہے ، وزیر اعلی نے کہا کہ اردو ایک خوبصورت عوامی زبان ہے محکمہ اطلاعات میں ایک مخصوص اردو ڈیسک قائم کرنے کی رحمن خان کی دیرینہ مانگ کو جلد پورا کرنے کا وعدہ کرتے ہو ئے وزیر اعلی نے اس موقع پر موجود وزیر روشن بیگ کو مناسب کا رروائی کی ہدایت جاری کی ۔ ع۔ح۔خ