تبلیغ دین میں اولیاء اللہ کااہم کرداررہاہے
01:47PM Fri 27 Jan, 2017
درگاہ یاھوباشاہؒ کے عرس تقاریب کااختتام۔ ڈاکٹرسیدشاہ اسمعیل پیرقاری کاخطاب
کرنول۔(بھٹکلیس نیوز)تبلیغ دین میں اولیاء اللہ کااہم کرداررہاہے،اولیا پرخدا کی خصوصی رحمتیں نازل ہوتی ہیں،اولیاء نے تبلیغ دین میں کوئی کسرباقی نہیں رکھی۔ان خیالات کااظہارڈاکٹرسیدشاہ اسمعیل پیرقاری نے کیا۔ درگاہ حضرت سیدشاہ یاھوباشاہؒ کے348ویں عرس تقاریب منعقد کئے گئے۔بعدنمازمغرب سجادہ نشین سیدشاہ الیاس قادری کے مکان سے صندل شریف برآمدہوکرفقراء کے جلوس کے ساتھ ضرب وکمالات پیش کرتے ہوئے درگاہ شریف پہنچا۔جہاں چادرگل پیش کی گئی،شجرہ خوانی کے بعددرودوسلام پڑھاگیا،سجادہ نشین کے ہاتھوں تبرک تقسیم کیاگیا۔اس کے بعددرگاہ حضرت سیدشاہ احمدباشاہ قادریؒ پرصندل چڑھایاگیا۔رات 11بجے نعتیہ محفل منعقدکی گئی ،جس میں مشہورنعت خواں بشیراحمدکرنولی ؔ ،جناب انورباشاہ کرنول وغیرہ نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔دوسرے دن عرس شریف(چراغاں)روشن کئے گئے،سینکڑوں عاشقان اولیاء نے گلہائے عقیدت پیش کیا۔تیسرے دن زیارت کے فاتحہ اداکئے گئے،بعدزیارت تلاوت قرآن مجید کی گئی،بعد میں سجادہ نشین سیدالیاس قادری کے دست مبارک سے تبرک تقسیم کیاگیا۔اس موقعہ پربرادران سجادہ نشین سیدفیاض قادری،سیداسدباشاہ قادری،سیدپرویزقادری،سیداعجازقادری،سیداحمدباشاہ قادری،سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدشاہ اسحق ثناء اللہ ؒ قادریؒ (روضہ درگاہ شریف)کرنول سیدشاہ انورباشاہ قادری،سیدشاداداباشاہ قادری،سیدامیر الدین قادری،خادمان درگاہ حضرت سیدمعصوم باشاہ ؒ کرنول حافظ نادرشاہ ،فاروق باشا ہ،سیدنورالحسن حسینی،قاضی سیدشاہ جعفرمحی الدین قادری المعروف قادری بابا،فرزندسجادہ نشین درگاہ طاہرگلشن سیدطاہرقادری،موظف پرنسپال ڈاکٹرعبدالحق یونانی میڈیکل کالج کرنول ڈاکٹرسیدحبیب اللہ باشاہ،سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدشاہ خالق لنگاؒ سیدمعصوم پیرقادری،سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدشاہ مولامسکینؒ سیدغوث پیر قادری،سیدعابدحسینی چشتی، شیخ ثناء اللہ شریف،سیدمیراں باشاہ بخاری،سیدمظہرپیرقادری ،مزاورجناب عبدالغفار،جناب جوادعلی خاں اورسابقہ رکن بلدیہ کرنول جناب داداباشاہ صاحب کے علاوہ کئی معتقدین شریک رہے۔