ریسکیو آپریشن ہو یا موسم کی پیشگوئی ، اسرونے کر دیا کام آسان ، انسیٹ تری ڈی آر لانچ

03:43PM Thu 8 Sep, 2016

حیدرآباد : ہندوستان نے آج خلا ئی سفر میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ موسمی سٹلائٹ انسیٹ تری ڈی آر کو ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ اسرو کی جانب سے آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے خلا میں بھیجاگیا ہے ۔ آج تکنیکی خرابی کے سبب اس کی روانگی میں سائنس دانوں نے تاخیر کی ۔جی ایس ایل وی ۔ ایم کے ٹو خلائی گاڑی جو کہ ملک میں تیار کردہ سائیروجینک انجن سے لیس ہے کے ذریعہ موسمی سٹلائٹ انسیٹ تھری ڈی آر کو خلا میں بھیجا گیا ہے۔ انسیٹ تری ڈی آر کی اونچائی 49.1 میٹر ہے ۔ جی ایس ایل وی ایف صفر پانچ ہندوستان کی دسویں جیوسائنوکرونس خلائی گاڑی ہے۔ ا س کو چھوڑنے کے لیے 29گھنٹے کی الٹی گنتی شروع کی گئی تھی۔ اسرو کے ذرائع نے کہا کہ سٹلائٹ کمپونٹ میں تکنیکی خرابی کے سبب جی ایس ایل وی ایم کے ٹو کی خلا میں روانگی کو قبل ازیں ملتوی کیا گیا تھا ۔ اس کے تکنیکی مسئلہ کو دور کرلیا گیا ہے ۔