شیرور قومی شاہراہ پر راشن کارڈ سے بھرا ملا ایک تھیلا
02:45PM Thu 21 Jun, 2018
شیرور: 21 جون،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شیرور قومی شاہراہ 66/ کے ایک کنارے آج صبح راشن کارڈ سے بھرا یک تھیلا ملا ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس میں موجود تمام کارڈ بنٹوال کے لوگوں کے ہیں، تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ اس کو کس نے یہاں لاکر پھینک دیا ہے۔
اس تھیلے میں موجود سال 2008/سے 2015-16 تک کے راشن کارڈ میں اے پی ایل اور بی پی ایل دونوں طرح کے کارڈ ہیں۔تاہم بیندور تحصلدار نے کہا ہے کہ یہ سب پرانے منسوخ کئے گئے کارڈ ہیں۔
اس خبر کے بعد بیندور پی ایس آئی،تحصلدار اور روینو محکمہ کے افسران نے اس کا معائنہ کیا اور اگلی کارروائی کا حکم جاری کیا ۔