جامعۃ الصالحات کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ مولانا عبدالعلیم قاسمی کو دیا گیا ناظم اعلیٰ کا عہدہ
04:03PM Mon 26 Aug, 2019
بھٹکل: 26 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں لڑکیوں کے مدرسہ جامعۃ الصالحات کے لیے نئے عہدیداران کا آج صبح انتخاب عمل میں آیا ۔اس میں جناب عبدالحمید دامودی صاحب پھر ایک بار صدر منتخب کیے گئے ہیں جبکہ ناظم اعلیٰ کا عہدہ مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب کو دیا گیا ہے اور مولانا الیاس جاکٹی ندوی صاحب کو ناظم منتخب کیا گیا ہے۔
منتخب عہدیداران کے نام کچھ اس طرح ہیں:
صدر: جناب عبدالحمید دامودی
نائب صدر: مولانا محمد انصار خطیب مدنی
ناظم اعلیٰ: مولانا عبدالعلیم قاسمی
ناظم: مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی
نائب ناظم: مولانا خلیل الرحمن مُنیری
واضح رہے کہ بھٹکل میں لڑکیوں کی دینی تعلیم میں جامعۃ الصالحات کا اپنا الگ مقام ہے یہاں سے اب تک ہزاروں لڑکیاں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرچکی ہیں جبکہ اسی تعداد میں یہاں سے عالمات بھی فارغ ہوچکی ہیں۔