این آرسی پرتری پورہ کےگورنرنےکہا "ہندوستان میں داخل ہونے والےمسلمان پناہ گزیں نہیں"۔

12:41PM Wed 1 Aug, 2018

آسام کے نیشنل شہریت رجسٹر (این آرسی) کے دوسرے ڈرافٹ کو لے کرسیاسی سرگرمی جاری ہے۔ 30 جولائی کو جاری این آرسی کے دوسرے ڈرافٹ میں آسام کے 40 لاکھ لوگوں کا نام شامل نہیں کیا گیا۔  ترنمول کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے اسے مذہبی اور لسانی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے اقدام سے تعبیر کیا۔ اس درمیان تری پورہ کے گورنر تتھاگت رائے نے ان لیڈروں کو این آرسی کا پورا ڈرافٹ پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔ رائے نے کہا کہ ہندوستان میں داخل ہونے والے مسلمان پناہ گزیں نہیں ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنے ملک میں کسی بھی طرح کا استحصال برداشت نہیں کیا ہے۔ مغربی بنگال بی جے پی کے سابق صدرتتھاگت رائے نے کہا کہ صرف وہی مسلم پناہ گزیں ہیں، جو مذہب، ذات، سیاسی عقائد کے سبب استحصال کے خوف سے اپنے ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔ روزگاریا معاشی مواقع کی تلاش میں دوسرے ملک جانے والے لوگ پناہ گزیں نہیں بلکہ دراندازہیں۔ تری پورہ کے گورنرنے ٹوئٹ کیا "ہندوستان میں داخل ہورہے مسلمان پناہ گزیں نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے ملکوں میں کسی طرح کا استحصال برداشت نہیں کیا ہے۔