اسرائیل اور فلسطین کا شانہ بہ شانہ امن کے ساتھ رہنے سے اتفاق ہی مسئلے کا واحد حل: اوبامہ
12:45PM Thu 24 Mar, 2016
صدر امریکہ بارک اوبامہ نے کہا ہے اگرچہ وہ اپنی صدارتی مدت میں مشرق وسطی میں قیام امن کے کسی معاہدے کی امید نہیں رکھتے لیکن وہ آج بھی بھی یہی سمجھتے ہیں اسرائیل اور فلسطین کا شانہ بہ شانہ امن کے ساتھ رہنے سے اتفاق ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔
یہاں طلبہ اور اساتذہ کے ایک اجتماع میں تقریر کے دوران انہوں نے مسئلہ فلسطین کے ذو مملکتی حل کو علاقے میں امن کی واحد صورت قرار دی اور کہا کہ وہ آیندہ سال جنوری میں صدارت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی اسی رخ پر مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
صدر اوبامہ نے کہا انہیں یہ ماننے میں کوئی عار نہیں کہ ان کی اور دوسرے عہدے داروں کی کوششوں کے باوجود ان کے دور صدارت میں دہائیوں پر محیط اس پرانے تنازعے کے حل کے رخ پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔