وینکٹاپور میں ڈرینیج نظام کی خرابی پر مقامی عوام کا احتجاج ؛ اے سی کو میمورنڈم
02:20PM Wed 20 Mar, 2013
وینکٹاپور میں ڈرینیج نظام کی خرابی پر مقامی عوام کا احتجاج ؛ اے سی کو میمورنڈم
بھٹکلیس نیوز / 20 مارچ، 13
بھٹکل تعلقہ کے وینکٹاپور میں واقع ڈرینیج جمع ہونے اور صاف کرنے کے نظام میں خرابی کے سبب اس علاقے میں گندگی اور بدبو پڑنے سے مقامی عوام سخت ناراض اور غصے میں آج صبح اپنا احتجاج درج کیا ، مقامی عوام کے مطابق یہ ڈرینیج نظام ادھر لگانے سےپہلے ہی ادھر کے عوام اس کے خلاف تھے ،لیکن جب سے میونسپالٹی کی طرف سے اسکو لگایا گیا تب سے اس سلسلے میں کوئی صاف صفائی کا خیال نہیں کیا ، انکے مطابق اس علاقے میں بدبو پھیلنے سے گھروں میں بیٹھنا دشوار ہوگیا ہے ،اور مغرب 07:00 بجے کے بعد مچھروں کی بھرمار سے گھر میں سونے میں بھی دشواریاں ہورہی ہیں .اس سب کی وجه موٹر کی خرابی اورصفایی کے بنا گھٹر کا پانی ندی میں چھوڑنا ہے ، مقامی عوام اس موقع پے آیے بلدیہ کے انجنئیر مسٹر وینکٹیش سے شکایات کرتے ہوے فوری کارروائی کی مانگ کی ہے ، موصوف انجنئیر اس سلسلے میں کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوے کہا ہے کہ ایک مہینے کے اندر موٹر وغیرہ برابر کرکے اور مچھروں کے سبب میونسپالٹی کی طرف دوا وغیرہ کا انتظام کریں گے ۔
اسکے بعد مشتعل عوام اسسٹنٹ کمشنرا کے پاس بھی اس سلسلے میں میمورنڈم پیش کیا ، اے سی مسٹر وی آر پی منوہر میمورنڈم وصول کرتے ہوے کہا کے وہ خود وہاں کا معینہ کرینگے ۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی مقامی عوام کی شکایت پر ضلعی ڈپٹی کمشنر محترمہ ایموکانگلوجامیر بھی اس جگے کا معائنہ کر چکی ہیں اور اس خرابی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتےہوے اسکو صحیح کروانے کی یقین دہانی کی تھی ۔