بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ۔ کویت کی جناب معزظفر علی معلم صاحب کے اعزاز میں الوداعی تقریب

01:40PM Sun 19 May, 2013

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ۔ کویت کی جناب معزظفر علی معلم صاحب کے اعزاز میں الوداعی تقریب کویت ۱۶؍ مئی ۲۰۱۳ ؁ء بروز جمعرات رات کے ۱۰؍ بجے بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ۔ کویت کی طرف سے سابق جنرل سکریٹری جناب معز ظفرعلی معلم صاحب کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں تقریبا تمام ممبران اسوسی ایشن اپنے اہل و عیال کے ساتھ شریک ہوئے۔ جلسے کی ابتداء جناب حافظ عرفان صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ پھر اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹر جناب محی الدین جیلانی شاہ بندری نے موصوف کے حالات زندگی پر مختصر روشنی ڈالی کہ کس طرح جناب معیزظفر علی معلم صاحب ۱۹۹۲ ؁ء کے اوائل میں کویت تشریف لائے۔ کیونکہ محنت اور جفا کشی ان کو ورثے میں ملی تھی اسلئے آتے ہی اپنی محنت اور تگ و دود سے انھوں نے UNITED ARAB SHIPPING CO, جوائین کی اور اپنی کڑی محنت سے ترقی پر ترقی کرتے ہوئے فلیٹ مینیجر FLEET MANAGERکے عہدے پر جاپہنچے جو مشرق وسطی کی اتنی بڑی کمپنی میں ایک ایشین کے لئے چیلنج ہے ۔ اب چونکہ انکی کمپنی کویت سے دبٗی الامارات منتقل ہورہی ہے اسلئے یہ ہم سبھوں کو افسردہ چھوڑ کردبئی منتقل ہو رہے ہیں۔ موصوف کویت آتے ہی جماعت سے جڑگٗے اور اپنی بے لوث خدمت سے جماعت کے ہر خاص و عام کے دل میں جگہ بنائی اور پچھلے آٹھ سال سے جماعت کے جنرل سکریٹری کی ذمہ داری بڑ خوش اسلوبی سے نبھا رہے ہیں ۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی جو ہماری قوم کے ہونہار سوشل ورکر اور بلڈر جناب ذکریا شینگیری کی دختر نیک اختر ہیں جو اپنے شوہر کی طرح ہمیشہ جماعت کے ہر پروگرام میں پیش پیش رہتی ہیں اور عورتوں اور بچوں کا دل موہ لیتی ہیں۔ آج ہم سب لوگوں کو اپنے ساتھی کے بچھڑ نے پر اداس ہیں لیکن دل میں ایک خوشی بھی ہے کہ ہمارا ساتھی ترقی کررہا ہے اور بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔ ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ انھیں مزید ترقی دے اس کی عمر دراز کرے اور اسکے اہل وعیال کو ہر بلاء و آفات سے محفوظ رکھے۔ آمین پھر جناب معیزظفر علی معلم صاحب کو اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع دیا گیا انھون نے کہا کہ آج کل الحمدللہ نئی نوجوان پیڑھی چونکہ تعلیم یافتہ ہے اس لئے نوجوانوں کو جماعت کے ساتھ ساتھ انتظامی امورمیں بھی دلچسبی لینی چاہئے تاکہ جب بھی ضرورت پڑے جماعت کی ذمہ داریوں کو اپنے کندھے پر اٹھا سکیں ۔ آخر میں صدر و نائب صدر کے بیان اور جناب حافظ رئیس کی دعا کے ساتھ رات ۰۰۔۰۱ بجے تقریب اختتام کو پہنچی۔ 1 2 3 4 6 7