ریاست میں مزید لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں: وزیر اعظم سے مزید ڈھیل کی مانگ کریں گے وزیر اعلیٰ یڈیورپا

03:54PM Tue 16 Jun, 2020

بینگلورو: 16 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹر ایڈی یورپا نے آج بینگلور میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مزید مکمل لاک ڈاؤن لاگو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل وزیر اعظم کی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے بات چیت کریں گے جس میں وہ وزیر اعظم سے مزید ڈھیل کی مانگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں سے ہٹ کر ریاست کرناٹک نے 7 جون سے ہی مرحلہ وار لاک ڈاؤن ہٹانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور مذہبی مقامات سمیت کئی ایک شعبوں میں پابندیوں کے ساتھ چھوٹ دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست میں کورونا کے معاملات کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوسری ریاستوں کے مقابلہ میں کرناٹک میں معاملات کم ہیں۔ انہوں نے الیکٹرانک میڈیا سے درخواست کی کہ لوگوں کو کورونا کے تعلق سے ڈرانے کی خبریں چلانے کے بجائے عوام میں مثبت خیالات پیدا کرنے کی کوشش کریں۔