بھٹکل تعلقہ ورکنگ جر نلسٹ اسو سی ایشن کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
03:42PM Mon 13 Mar, 2017
بھٹکلیس نیوز / 13 مارچ،2017
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل تعلقہ ورکنگ جر نلسٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسو سی ایشن کے پچیس سالمکمل ہونے پر ترتیب دئے گئےمختلف پرو گرا موں کو عملی جامہ پہنا تے ہو ئے بروز اتوار صبح 10:00 بجے سرکاری اسپتال میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں خصو صی طور پر آدرشا اسپتال اڈپی کے مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم نے تقریبا 800 مریضوں کا معا ئنہ کر تے ہو ئے مختلف امراض کی تشخیص کے ساتھ کم خرچ میں علاج ومعا لجہ کے بہترین مشو روں سے مریضوں کو مستفید کیا ،اس کیمپ میں ای،این،ٹی،اور دیگر امراض کے اسپیشلسٹ اور ماہر ڈاکٹروں نے طبی خدمات فراہم کیں،واضح رہے کہ اس میڈیکل کیمپ کا افتتاح رکن اسمبلی جناب منکال یس ویدیا کے ہا تھوں عمل میں لا یا گیا ،جب کہ صدر ضلع پنچا یت جئے شری مو گیر نے اس افتتا حی تقریب کی صدارت کی ،جر نلسٹ اسو سی ایشن کے صدر را دھا کرشنا بھٹ کے کلمات تشکر کے ساتھ افتتاحی تقریب اختتام پذیر ہو ئی ،اس میڈیکل کیمپ میں شرکت کر نے والی ماہر ڈاکٹروں کے نام کچھ یوں ہے :ڈاکٹر بھاسکرENTََََََََِِِِ،ڈاکٹر GSچندر شیکھر،ڈاکٹر ادے کمار پربھو،ڈاکٹر گرو پرساد شیٹی،ڈاکٹر کرشنا پرساد(ماہر آنکھ)،ڈاکٹر یم یس اورال،ڈاکٹر راجا ،ڈاکٹر موہن داس شیٹی،ڈاکٹر سری کانتھ،ڈاکٹر پرشناتھ شیٹی۔