مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے فری ختنہ کیمپ کا انعقاد

03:27PM Wed 23 Oct, 2013

مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے فری ختنہ کیمپ کا انعقاد بھٹکلیس نیوز / 23 اکتوبر، 13 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے آج صبح عوام کے لئے فری ختنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ صبح 10:30 بجے نائب صدر تنظیم جناب ایس ایم سید احمد پرویز صاحب کی صدارت میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ مولوی خلیل الرحمٰن منیری صاحب کی تلاوت کلام پاک سے اس کارروائی کا آغاز کیا گیا ۔ جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب کھروری محی الدین الطاف کھروری صاحب نے تمام حاضرین کا استقبال کیا اور تنظیم کا مختصر تعارف کرتے ہوئے امدادی کاموں پر روشنی ڈالی ۔ سکریٹری برائے مالیات جناب ایس ایم سید زبیر صاحب نے ختنہ کی شرعی حیثیت بیان کی اور اس کے طبی فوائد بھی گنائے ، انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ تمام لوگوں کے لئے منعقد کیا گیا ہے اس سے ہر طبقہ کے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر حنیف شباب صاحب نے اس موقع پر ختنہ سے متعلق ضروری ہدایات دیں ۔ صدر مجلس جناب ایس ایم سید پرویز صاحب نے بھی تنظیم کی کارکردگی پر مختصر روشنی ڈالی ۔ اجلاس کا اختتام جناب منیری خلیل الرحمٰن صاحب کی دعا پر ہوا اس کے بعد ختنہ کی کارروائی شروع ہوئی جس کو کہ بھٹکل کے مشہور ڈاکٹر جناب محمد حنیف شباب صاحب نے انجام دی ۔ شام 06:00 بجے تک جاری اس کیمپ میں تقریباً 30/بچوں کا ختنہ کیا گیا ، ختنہ کئے گئے ہر بچہ کو تنظیم کی طرف سے ضروری دوائیوں کے ساتھ ساتھ پیمپرس ، کولڈ ڈرنکس ، چوکلیٹ وغیرہ دئے گئے ۔ اس موقع پر کنوینر ختنہ کیمپ جناب یونس رکن الدین صاحب اور دیگر مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران موجود تھے ۔ khatna-camp-02 khatna-camp-01