بھٹکل کے ہیرتار میں پینے کے پانی کی سہولت نہ ہونے سے خواتین نے کیا پنچایت کا گھیراؤ
03:27PM Tue 10 Mar, 2020
بھٹکل: 10 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہیبلے گرام پنچایت حدود میں آنے والے علاقہ ہیرتار میں پنچایت کی طرف سے پینے کا پانی سپلائی نہ کیے جانے پر ناراض ہوکر اس علاقہ کی خواتین نے پیر کے روز پنچایت دفتر کا گھیراؤ کیا ۔
اس موقع پر جمع خواتین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے انہیں جنوری کے مہینے سے ہی پانی سپلائی کیا جا تا تھا لیکن اس بار مارچ کا مہینہ شروع ہوچکا ہے لیکن اب تک پانی کی سہولت میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں پینے کے پانی کا مسئلہ درپیش ہے۔
خواتین کا کہنا تھا کہ جب اس بارے میں افسران سے پوچھا جاتا ہے تو وہ ٹال مٹول کرتے ہیں اور مشین خراب ہونے کا بہانہ بناتے ہیں۔
احتجاج کرنے والی خواتین نے پنچایت افسران پر دباؤ بناتے ہوئے اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کی مانگ کی ہے اور نہ ہونے کی صورت میں بڑے احتجاج کی دھمکی دی ہے۔