بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک میں زبردست بارش

12:57PM Sat 10 Jun, 2017

بھٹکلیس نیوز / 10 جون، 17 بھٹکل / (نامہ نگار) بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک کے علاقے کاروار،ہوناور ،کمٹہ اور انکولہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے مسلسل بارش گر رہی ہے۔اطلاع کے مطابق آخری 24/گھنٹوں میں  ضلع میں سب سے زیادہ 127.4 ایم ایم بارش  اور سب سے کم 11.6 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انکولہ میں 24.2 ایم بارش،ہلیال میں 1.9 ایم ایم بارش،ہوناور مین 36 ایم ایم بارش،کاروار میں 10.3 ایم ایم بارش،کمٹہ 24.7 ایم ایم بارش،سدا پور میں 4.2 ایم ایم بارش اور بھٹکل میں 28 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔