ریاست بھر کے وقف افسران کا اجلاس ۔اوقافی معاملات کا جائزہ لیا گیا: ظفر اللہ خان
03:37PM Wed 3 May, 2017
بھٹکلیس نیوز / 03 مئی،2017
بنگلور (عبدالخالق) آج یہاں کرناٹکا اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایکزی کیٹیو افسر (سی ای او) جناب ظفراللہ کی صدارت میں ریاست بھر کے وقف بورڈ افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اوقاف سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا خصوصی طور پر وقف ایکٹ کے تحت اوقافی اداروں کی کمیٹیاں تشکیل دےئے جانے ،اوقافی اداروں کے اکاؤنٹس کی آڈیٹنگ ، اوقافی اداروں کیلئے ہونے والے سکینڈ سروے وقف کمیٹیوں اور وقف افسران کی ذمہ داریوں سے متعلق رہنمائی اور ہدایات دئیے گئے۔ اس سلسلے میں جناب ظفر اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً تمام اضلاع کے افسران شریک رہے ان کے سامنے اوقافی معاملات سے متعلق تما م تفصیلات پیش کئے گئے ۔ ایک سوال کے جواب میں جناب ظفر اللہ نے بتایا کہ اب تک پوری ریاست میں بارہ ہزار وقف جائیدادوں میں سے آٹھہزار جائیدادوں کا سروے ہوچکا ہے بنگلور شہری ضلع ، ہاویری اور رائچور اضلاع میں سروے کے کام میں کچھ رکاوٹ ہے ، کورگ اور جنوبی کیانرا میں سروے کاکام مکمل ہوگیا ہے۔جناب ظفر اللہ نے بتایا کہ بنگلور اربن میں سروے سے متعلق بات چیت کیلئے وقف بورڈ کے اڈمنسٹر یٹر اور سکریڑی مینارٹی ڈپارٹمنٹ جناب محمد محسن کل بنگلور میں سروے کمشنر کے ساتھ ایک ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ بنگلور کے ایک لاکھ روپئے سے زائد آمدنی والے 45اداروں کے ذمہ داروں سے بھی جناب محسن صاحب ملاقات کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ظفر اللہ نے بتایا کہ پوری ریاست میں مسلم قبرستانوں کیلئے تقریباً800ایکڑزمین درکار ہے جو ڈپٹی کمشنروں کے پاس درخواست دی جاچکی ہے اور گروپ بی زمرے کے تحت آنے والے ملازمین کی بھرتی کیلئے حکومت کو لکھا گیا ہے مینارٹی ڈائر کٹوریٹ کے ڈائر کٹر جناب اکرم پاشاہ نے بھی ریاست بھر سے آئے وقف افسران سے خطاب کیا۔