صفائی مہم میں اہم کردار نبھائے گا شمال مشرقی علاقہ: جتندر سنگھ
02:54PM Fri 17 Feb, 2017
نئی دہلی، (بھٹکلی نیوز)
شمال مشرقی علاقے کی ترقی کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی علاقہ صفائی مہم میں اہم کردار نبھائے گا۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں شمال مشرقی علاقے کی ترقی کی وزارت کے آج سے شروع ہو رہے’’حفظان صحت ہفتہ‘‘ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے وزارت کے حکام اور ملازمین کوحفظان صحت حلف بھی دلایا۔ مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے کہا کہ ہمیں حفظان صحت کو اپنی عادات میں شمار کر دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حفظان صحت ہفتہ منائے جانے کے بعد بھی حفظان صحت سے منسلک سرگرمیوں کو مسلسل جاری رکھا جانا چاہئے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کے رویوں میں تبدیلی لانے اور نوجوانوں کی شرکت پر خاص زور دیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی علاقے صاف صفائی کے لئے جانا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، سکم کھلے میں رفع حاجت مفت (اوڈی ایف) ریاست بن گئی ہے اور یہ ہندوستان کی پہلی ایسی ریاست ہے جس نے اس مسئلہ سے پوری طرح نجات پائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگھالیہ کے ایک گاؤں نے ایشیا کے سب سے زیادہ صاف گاؤں کا خطاب جیتا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی علاقے کے ان شاندار مثالوں سے باقی ہندوستان کو سبق حاصل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی علاقے کو صفائی مہم میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔