واجپائی ہاؤزنگ اسکیم میں جانب داری کا الزام
01:11PM Thu 26 Jun, 2014
بھٹکلیس نیوز / 26 جون،2014
بنگلور/گنے کے کاشت کاروں کے مسئلہ کو لے کر گذشتہ دنوں ایوان میں دھرنا واپس لینے والے حکومت کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا واپس لینے والے اپوزیشن بی جے پی اور جے ڈی ایس اراکین نے آج دوبارہ ایوان میں واجپائی ہاؤزنگ اسکیم میں اپوزیشن اراکین کے ساتھ جانب داری برتنے کا الزام لگا کر دھرنا دیا ،جگدیش شٹر اور وائی ایس وی دتہ نے ایوان میں یہ مسئلہ اٹھا کر حکومت پر الزام عائد کیا کہ مر کزی حکومت کی واجپائی ہاؤزنگ اسکیم میں مکانات کی فراہم میں صرف کانگریس اراکین اسمبلی کے حلقوں کو فوقیت دی جارہی ہے اور جے ڈی ایس اراکین کے حلقوںکو نظر انداز کیا جا رہا ہے ،بر سر اقتدار پارٹی کے اراکین کے حلقوں کے لئے ہی زیادہ تعداد میں مکانات منظور کئے جا رہے ہیں ،وزیر برائے مکانات امبریش کے اس رویہ کے خلاف اپوزیشن اراکین نے بر ہمی کا اظہا ر کیا ،صفر وقفہ میں آج اپو زیشن لیڈر جگدیش شٹر نے یہ مسئلہ چھیڑااور کہا کہ 86/کانگریس اراکین اسمبلی کے حلقوںمیں ہی یہ مکانات منظور کئے گئے ہیں ،اس سلسلہ میں جون کے پہلے ہفتے میں ہی احکامات جاری کئے گئے ہیں اور دیگر سارے حلقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے ،حکومت کا یہ رویہ قابل اعتراض ہے ،وزیر برائے مکانات امبریش نے جواب دیتے ہو ئے کہا کہ ہم لوگ7/سال تک ون واس میں تھے ،ہم نے اس دور میں الزام لگا یا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے،اب آپ کی باری ہے ،جن لو گوںنے ہمیں ووٹ دیا ہے انہیں خوش کر نا ہی پڑتا ہے ،ایسے میں اگر ہم نے کانگریس حلقوں میں مکانات فراہم کئے ہیںتو اس بات میں کیا غلطی ہے ،ریاستی حکومت نے نے 3.17/لاکھ مکانات تعمیر کئے ہیں ،ان میں کچھ زیادہ مکانات ہمارے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں دیئے گئے ہیں تو یہ کو ئی غلطی نہیں ہے ،پہلے جن کانگریس اراکین نے درخواست دی تھی انہیں منظور ی دی گئی ہے ،امبریش کے اس جواب سے غیر مطمئن بی جے پی اور جے ڈی ایس اراکین بر ہم ہو گئے اور ایوان میں دھر نا دینے لگے تو ایوان کی کارروائی اسپیکر نے کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی ،جب دوبارہ ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن نے دھرنا جاری رکھ کر واویلا مچا یا تو دوبارہ ایوان ملتوی کی گئی ۔