شمالی کنڑا ضلع پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹیوں کی تشکیل؛ بھٹکل کے عبدالرحیم سماجی انصاف کمیٹی کے صدر منتخب ( مزید خبریں )

04:48PM Sat 6 Sep, 2014

بھٹکلیس نیوز/06ستمبر،14 کاروار/(نامہ نگار)شمالی کنڑا ضلع پنچایت کی تیسری میعاد کے لئے پانچ اسٹانڈنگ کمیٹیان بنائی گئی ہیں اور ان کمیٹیوں کے صدور اور اراکین کو منتخب کرکے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، سماجی انصاف اسٹانڈنگ کمیٹی  کے صدر عبدالرحیم شیخ بھٹکل ،اور رتنگا بسوراج لمبانی ،ہیرابائی شانتا باندیکر ،وینتا انپا نائک،رینوکا رامچندرا،اننت اگرہڈی کرشنا جٹی گوڑا اراکین منتخب ہوئے ، فائنانس ،حساب و کتاب کی جانچ اور پلاننگ  اسٹانڈنگ کمیٹی سرسوتی شنکر گوڑا اس کی صدر منتخب ہو ئیں اور کرشنا  نارائن گوڈا ،نندا جے ونت  کور ویکر ،وینا سورج نائک سونی منجوناتھ ہنومنت گوڈا،ادئے ڈونگانائک، کملا وینک رامن نائک اس کمیٹی  کے اراکین منتخب ہوئے ،عام اسٹانڈنگ کمیٹی لکشمی ماروتی اسکی صدر منتخب ہو ئیں اشوک سدھاکر سرسی کر، ونود بومپنا نائک،جے مالاسنجے لولمبکررامچندر ادیور ہیگڈے ،سیما  راجو لمانی پرادیپ دیانند نائک اراکین منتخب ہوئے ،تعلیم وصحت اسٹانڈنگ کمیٹی ،مدھو کرتھا کو نائب صدر اور راگھویندرا سبرایا بھٹ ہچ سروجا وٹھل پجاری ،للیتا وشواناتھ  پٹگار ، سونیا مانتی گونڈا شبھا نگی سبھاش گوڑا اوشاویندرا ہیگڈے اراکین منتخب ہوئے ،زراعت اور دستکاری اسٹانڈنگ کمیٹی صدر ایشور نائک ،البرٹ برنل ڈی کو سٹا،چندرپا، بنگارپا، چنپاپشپا گوند نائک ،جے شری گروداس موگر ،شوبھا رمیش نائک مہا دیوی ،منجو ناتھ گوڑا اراکین منتخب ہو ئے ستمبر کا راشن 10تاریخ کو کاروار/( نامہ نگار) محکمہ غذا شہری رسدات کے ڈپٹی ڈائر کٹر نے اطلاع دی ہے کہ بعض تکنیکی اسباب کی بناء پر ماہ ستمبر 2014کا راشن 10ستمبر کو تمام راشن کی دکانوں میں تقسیم کیا جائے گا،انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ تبدیلی صرف   اس ماہ ستمبر 2014 کے لئے ہے راشن دکان والوں کو چاہئے  کہ وہ ستمبر کو ہی بیک وقت راشن تقسیم کریں ،اکتوبر 2014سے حسب معمول مہینے کے پہلی تاریخ کو ہی راشن تقسیم کیا جائے گاانا بھاگیہ کے تحت منعقد ہو نےوالی غذائی عدالت 7ستمبر کے بجائے 10ستمبر کو راشن کی دکانوں کی سطح پر منعقد کی جائے گی ۔ شمالی کنڑا  ضلع میں بارش کا تناسب و  آبی ذخائر کی سطح کاروار/(نامہ نگار)محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ اخبا ری بیان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے عرصے میں شمالی کنڑا ضلع میں اوسطاً 253.1ملی میٹر ہے اب تک   65.5ملی میٹر بارش ہوئی ہے اس عرصہ میں بھٹکل  میں  67.4ملی میٹر ،انکولہ میں 14.6ملی میٹر،  ہلیال 8.2ملی میٹر ہوناور میں 36.8ملی میٹر ،کاروار میں 17ملی میٹر  ،کمٹہ میں 24.1ملی میٹر  ،منڈ گوڈ 14.8ملی میٹر  ،سداپور 58.8ملی میٹر ،سرسی 18ملی میٹر ،جوئیڈا9.2ملی میٹر ،یلاپور13.4ملی میٹر بارش ہو ئی  ضلع کے آبی ذخیروں میں پانی کی سطح حسب  ذیل ہے۔ کدرا۔موجودہ سطح ،31.26ملی میٹر،  انتہائی سطح 34.50ملی میٹر کوڈ مبلی  ۔ موجودہ سطح  ،72.00ملی میٹر ، انتہائی سطح75.50 ملی میٹر سوپا۔ موجودہ سطح،553.95ملی میٹر ، انتہائی سطح564.0 ملی میٹر تٹی ہلی ۔موجودہ سطح 461.10ملی میٹر ، انتہائی سطح468.38ملی میٹر بمن ہلی ۔ موجودہ سطح435.5ملی میٹر ، انتہائی سطح438.38ملی میٹر گیرسپا۔ موجودہ سطح47.02 ملی میٹر ، انتہائی سطح55.0ملی میٹر لنگن مکی ۔ موجودہ سطح1818 فیٹ ، انتہائی سطح1819فیٹ