جنوبی ہندوستان سمیت سعودی عربیہ وغیرہ میں بھی کل منائی جائے گی عید
06:26AM Tue 5 Jul, 2016
بھٹکل میں بارش کے پیش نظر جمعہ مساجد میں عید کی دوگانہ؛عید گاہ کمیٹی
بھٹکلیس نیوز 05 جولائ، 16
بھٹکل / (نامہ نگار) بھٹکل سمیت جنوبی ہندوستان میں کہیں بھی شوال کے چاند کے شواہد نہ ملنے پر یہاں امسال تیس روزے مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ سعودی عربیہ اور خلیج کے اکثر ممالک میں بھی کل بروز بدھ کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔
خیال رہے ہندوستان کے بہت سارے شہروں میں آج بروز منگل 29/واں روزہ ہے اگر وہاں بھی آج چاند نطر آتا ہے تو پورے ملک کے ایک ساتھ عید کی خوشیاں منانے کی امید ہے۔
بھٹکل عیدگاہ کمیٹی کے اعلان کے مطابق امسال بارش کو دیکھتے ہوئے عید الفطر کی دوگانہ تمام جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی، جس کے اوقات کچھ یوں ہیں۔
بھٹکل جامع مسجد، خلیفہ جمعہ مسجد، نوائط کالونی تنظیم جمعہ مسجد میں صبح ٹھیک ۷:۴۵ بجے ، مدینہ جمعہ مسجد، مخدوم کالونی جمعہ مسجد اورمسجد بلال موگلی ہونڈا میں صبح ۸ بجے اور نور مسجد سمیت دیگر تمام جمعہ مساجد میں ۸:۱۵ بجے نماز عید پڑھی جائےگی۔
اسی طرح تینگن گنڈی میں بھی بارش کے آثار کو دیکھتے ہوئے دونوں جامع مساجد میں عیدالفطر کی نماز پڑھائےجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جامع مسجد تینگن گنڈی میں صبح ۸ بجے اور جامع مسجد سیدنا ابراہیم میں ۸:۱۵ بجے عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔