ادارہ ادب اسلامی ہند کی جانب سے سید اشرفؔ برماور مرحوم کی  یاد میں منعقدہوگا مشاعرہ

04:29PM Thu 20 Dec, 2018

بھٹکل: 20 دسمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو)شمس اسکول کے سالانہ جشن کے موقع پر حسب روایت بتاریخ 23دسمبر 2018کو رات ۹ بجے شمس ہائی اسکول گراؤنڈ میں ادارہ ادب اسلامی ہند کا ایک شاندار اردو مشاعرہ منعقد ہوگا جس  میں مدعوبیرونی مہمان شعرائے کرام کے علاوہ مقامی میزبا ن شعراء بھی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔ مشاعرے کے دوران جناب سید اشرفؔ برماورکا کلام بھی خوش الحان فنکار پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ اس موقع پر ریاست کے نامور اور ادارہ ادب اسلامی کے قدآور شاعر محترم جناب مظہرؔ محی الدین کی مقصدی ادب کے لئے بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی تہنیت بھی کی جائے گی۔تمام ادب نواز اور شعروسخن کے شائقین سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔