ملک کاذہن کالے دھن کی لڑائی میں رخنہ لگانے والوں کے خلاف، اپوزیشن اس کو سمجھے:نقوی
03:44PM Tue 22 Nov, 2016
نئی دہلی، )ایف او یس)
کالا دھن کے معاملے پر اپوزیشن خاص طور کانگریس سے ملک کا موڈ اور مزاج سمجھنے کی اپیل کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ملک کا موڈ کالا دھن، کرپشن کے خلاف اس جنگ میں رخنہ لگانے اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف ہے اور مایاوتی، ممتا، کانگریس، کجریوال کی ایسی تصویر بنتی جا رہی ہے کہ یہ کالا دھن اور کالا دھن رکھنے والوں کے سرپرست بن گئے ہیں۔نقوی نے کہا کہ راجیہ سبھا میں کانگریس نے مطالبہ کیا کہ کالا دھن پر جے پی سی قائم کرنے پر ایوان کاجذبہ سمجھا جائے،تب انہیں سمجھنا چاہئے کہ ملک کامزاج کیا ہے، ملک کا موڈ کیا ہے؟ ملک کاذہن کالا دھن کے خلاف ہے۔پارلیمانی امور کے وزیر مملکت نے کہا کہ ملک کا موڈ کالا دھن کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی جنگ کے ساتھ ہے،ملک کا موڈ ایسے لوگوں کے خلاف ہے جو کالا دھن، کرپشن کے خلاف اس جنگ میں رخنہ ڈالنے اور اس کی مخالفت کرنے کا کام کر رہے ہیں،ملک کا موڈ ایسے لوگوں کے خلاف ہے جو پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈال رہے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر جس زبان کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، وہ ان لوگوں کی ناکامی اور مایوسی کی علامت ہے،عام لوگ، عوام اور غریب کالے دھن کے خلاف اس جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔