می ٹو معاملات کی سماعت کیلئے چار ریٹائرڈ ججوں کی کمیٹی دی جائے گی تشکیل ، مینکا گاندھی کا اعلان

03:06PM Fri 12 Oct, 2018

جنسی استحصال کے خلاف شروع می ٹو مہم کے تحت سامنے آرہے معاملات کی سماعت کیلئے بہت جلد ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے اس بات کی جانکاری دیتےہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججوں کی چار رکنی کمیٹی ان سبھی معاملات کی سماعت کرے گی۔ جنسی استحصال کے خلاف ان دنوں می ٹو مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مہم میں کئی فلمی ہستیوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مشہور افراد کے نام بھی سامنےآرہے ہیں ۔ می ٹی مہم کی وجہ سے خواتین کی شکایتیں بڑھتی جارہی ہیں ۔
 معاملہ کی سنجیدگی کے پیش نظر مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ می ٹو مہم کےمعاملات کی سماعت کرنے کیلئے ریٹائرڈ ججوں کی چار رکنی کمیٹی بنائی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کمیٹی میں سینئر ججوں کی تقرری کی جائے گی جو اس طرح کے معاملات کی سماعت کریں گے۔