مریکی طالبعلم آبدوز بناکر ہیرو بن گیا!!

03:43PM Thu 30 May, 2013

امریکی طالبعلم آبدوز بناکر ہیرو بن گیا!! نیویارک …این جی ٹی …امریکا میں 18سالہ ایک ذہین طالبعلم نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہو ئے سمندری آبدوز بناکر سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس نوجوان نے چھ مہینے کے دوران ناکارہ لوہے کے ذریعے ایک شخص کی گنجائش والی یہ آبدوز تخلیق کی ہے جو 30فٹ تک کی سمندری گہرائی میں جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایک ہزار ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ اس 9فٹ لمبی آبدوز کے بعد اب یہ نو جوان ناصرف ہیرو بن گیا ہے بلکہ اس نے اس میں بیٹھ کر سمندر کی گہرائی کاکامیاب سفر بھی کیا۔ amaizing-submarine-usstudent_5-30-2013_103091_l