بھٹکل کے پورورگا کے قریب شکار کئے ہوئے جانور کے گاڑی ضبط؛ ملزمین فرار

03:17PM Fri 23 Dec, 2016

بھٹکلیس نیوز / 23 دسمبر، 16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) تعلقہ کے پورورگا کے قریب بھٹکل پولس نے جنگلی جانور کے شکار کو ضبط کیا ہے تا ہم ملزمین پولس کی گرفت سے باہر بتائے جارہے ہیں۔اطلاع کے مطابق پانچ لوگوں پر مشتمل ایک گروپ قریب کے جنگل سے جنگلی ہرن اور بارہ سنگھا کا شکار مار کر لارہے تھے کہ پولس نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دھاوا بول دیا تاہم ملزمین ہاتھ نہیں آسکے۔بتایا جارہا ہے کہ ملزمین میں سے دونوں کا تعلق بھٹکل سے تھا۔ اس سلسلہ میں بھٹکل شہری پولس تھانے میں کیس درج ہواہے، ڈی وائی ایس پی شیو کمار کی رہنمائی میں سی پی آئی سریش نایک کی نگرانی میں جانچ جاری ہے۔