سعودی سفارت خانے پر حملہ تاریخی حماقت تھی: ایرانی وزیر خارجہ
03:15PM Fri 5 May, 2017
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے اوائل میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ "ایک تاریخی حماقت اور حملہ آوروں کی جانب سے غداری" تھی۔
انہوں نے یہ بات تہران میں ایرانی یومِ معلّم کے موقع پر "بین الاقوامی تعلقات" کے کالج میں اساتذہ سے خطاب کے دوران کہی۔ ظریف کے مطابق " ہم 5+1 ممالک کے گروپ کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے کہ دو اہم واقعات پیش آ گئے۔ ان میں پہلا سعودی سفارت خانے پر حملہ اور دوسرا خلیج میں دس امریکی فوجیوں کو قیدی بنانا۔ پہلے واقعے سے ہمارا نمٹنے کا طریقہ کار برا تھا جب کہ دوسرے معاملے سے اچھی طرح نمٹا گیا"۔