پھر داؤد میڈیا کی سرخیوں میں
03:39PM Mon 12 Aug, 2013
پھر داؤد میڈیا کی سرخیوں میں
بھٹکلیس نیوز / 12 اگست 13
جے پور (یو این آئی) پھر ایک مرتبہ میڈیا کی سرخیوں میں انڈرولڈ ڈان داﺅد ابراہیم کا نام آنے لگا ۔ ہندوستان کے دفاعی امور کے ماہر بھرت ورما نے یہ دعوی کیا ہے کہ سال 1993ممبئی دھماکوں کا ملزم اور ہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد داﺅد ابراہیم اب بھی پاکستان کی پناہ میں موجود ہے ۔ موصوف بھرت کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ذریعہ اس کے ملک سے باہر چلے جانے کا دعوی کر کہ ہندوستان کو گمراہ کرنے کی کوششیں کررہا ہے ۔ دفاعی ماہرین کا اس سلسلہ میں یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستاان کے وزیر اعظم جناب نواز شریف کے خصوصی ایلچی شہریارخان ممبئی حملہ کے ملزم و انڈرولدڈان داﺅد ابراہیم سے متعلق بیان سے پھر گئے ہے ۔ دفاعی ماہر اور ریٹائرڈ میجر جنرل آر کے اروڈا کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں پاکستان کا یہ کہنا کوئی نئی بات نہیں کہ انڈرولڈ ڈان ہمارے پاس نہیں ہے ۔ پاکستان ہمیشہ سے ہی ہندوستان کو جھوٹ بولتے آرہا ہیں اور اب بھی جھوٹ ہی بول رہا ہے۔ اور یہاں ممبئی میں ممبئی پولس کمشنر کا ستویر سنگ کا اس معاملہ میں یہ کہنا ہے کہ داﺅد کے پاکستان میں ہونے اور نام بدل کر رہنے کے ہمارے پاس پختہ ثبوت ہیں ۔ موصوف نے اس موقع پر اس بات کا بھی خلاصہ کیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے یہی کہتا آرہا ہے کہ داﺅد ہمارے پاس نہیں بلکہ اب متحدہ عرب امارات میں ہے اور ہندوستان ہمیشہ کی طرح پختہ ثبوت پاکستان کو مہیا کر کے اسے ہندوستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے آرہا ہے لیکن پاکستان ہمیشہ کی طرح ایک کے بعد ایک جھوٹ بولتے ہوئے اُسے ٹال رہا ہیں۔ واضح رہے کہ 30ستمبر 2011کو ایک ٹی وی چینل نے داﺅد کو پھچلے اپریل میں جگہ بدل کر پاکستان میں رہنے کا دعوی کیا تھا اور اُس وقت کے ہندوستانی وزیر ایس ایم کرشنا نے بھی پاکستان سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ ہندوستان کے ملزم داﺅد ابراہیم کو ہندوستان کو سونپ دیں۔