پرنب مکھرجی، ناناجی دیشمکھ اور بھوپین ہزاریکا کو ملےگا بھارت رتن
04:42PM Fri 25 Jan, 2019
بھارت رتن کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے تحت پرنب مکھرجی، ناناجی دیشمکھ اور آنجہانی گلوکار بھوپین ہزاریکا کو بھی بھارت رتن دیا جائےگا۔ راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پرنب مکھرجی کو بھارت رتن دئے جانے کے اعلان پر خوشی کو اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ، ’’ پرنب دا ہمارے وقت کے ایک بہترین لیڈر ہیں۔ انہوں نے بے لوث اور بغیر تھکے ملک کی خدمت کی ہے ۔ ان کے جیسے ذہین بہت کم ہی لوگ ہوتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ انہیں بھارت رتن اعزاز دیا جائےگا‘‘۔
پرنب مکھرجی ملک کے 13ویں صدر جمہوریہ تھے اور 2012 سے 2017 تک اس عہدہ پر رہے تھے۔ صدر بننے سے پہلے وہ کئی دہائیوں تک کانگریس کے مضبوط ستون رہے اور وہ اندرا گاندھی کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔Pranab Da is an outstanding statesman of our times.
He has served the nation selflessly and tirelessly for decades, leaving a strong imprint on the nation's growth trajectory. His wisdom and intellect have few parallels. Delighted that he has been conferred the Bharat Ratna. — Narendra Modi (@narendramodi) January 25, 2019