انجمن کی نئی انتظامیہ کو صدر انجمن کی مبارکباد

02:44PM Wed 27 May, 2015

بھٹکلیس نیوز / 27 مئ، 15 انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر اور قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب نے بھٹکل میں انجمن کے نومنتخب انتظامیہ ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انجمن کی تاریخ میں پہلی بار 60 /اُمیدواروں کے انتخابی میدان میں اُترنے اور انجمن ممبران کے بڑھ چڑھ کر پولنگ میں حصہ لینے پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے انجمن جیسے قومی تعلیمی ادارہ کے لئے بے حد خوش آئند بات قرار دی ہے ساتھ ہی اس بات کی بھی توقع ظاہر کی ہے کہ ممبران اسی طرح انجمن کے عام اور سالانہ جلسوں میں بھی کثیر تعداد میں شریک ہوکر انجمن کی ترقی میں ہاتھ بٹھائیں گے۔ جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن نے اپنے پیغام میں الیکشن کمشنر محمد محسن کھروری اور ان کے پورے عملہ کو انتخابی کاروائیوں کو بہترین انداز میں مکمل کرنے پربھی سراہنا کی ہے اور انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔