انجمن بی کام فائنل طلبہ کی جانب سے نئے طلبہ کا استبقال کرنے فریشر ڈے کا انعقاد
03:23PM Sat 3 Aug, 2019
بھٹکل: 3 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن بی کام کے فائنل سال کے طلبہ کی جانب سے بی کام، بی ایس سی اور بی اے میں نئے آئے ہوئے طلبہ کا استقبال کرتے ہوئے ان کے لیے آج صبح فریشر ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں انجمن کے سابق طالب علم سی اے اشرف مصبا صاحب نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ انجمن اسلام ممبئی کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب نے بھی موقع کی مناسبت سے طلبہ کو مفید نصیحتوں سے نوازا۔
ڈائس پر صدر انجمن جناب عبد الرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق، ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شابندری، پرنسپال کالج جناب مشتاق شیخ صاحب، کالج بورڈ سکریٹری جناب محسن شابندری صاحب، جناب یونس قاضیا صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے۔