کریسنٹ اسکول وینڈلور کی جانب سے بھٹکل کے جناب امین محسن شابندری کو ملا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
04:03PM Sat 19 Oct, 2019
بھٹکل: چینائی کے وینڈلور میں واقع کریسنٹ اسکول کے پچاس سال کی تکمیل پر الومنائی کے لیے منعقد ایک خصوصی تقریب میں بھٹکل کے جناب امین محسن شابندری صاحب کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
موصوف امین صاحب یہاں کے الومنائی ہیں اور یو اے ای میں کریسنٹ الومنائی کے معاون سکریٹری بھی ہیں اس کے علاوہ اس اسکول کے مختلف سرگرمیوں میں بھی وہ پیش پیش رہتے ہیں۔
ادارہ بھٹکلیس انہیں اس ایوارڈ پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت نصیب فرمائے اور ان سے مزید خدمت لے۔
ادارہ بھٹکلیس انہیں اس ایوارڈ پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت نصیب فرمائے اور ان سے مزید خدمت لے۔