میسور میں بزم ٹیپو ؒ کے زیر اہتمام ماہانہ مشاعرہ، ریاست کے معروف شاعر مبین منور کو تہنیت پیش کی گئی۔
02:37PM Sun 14 May, 2017
میسور (بھٹکلیس نیوز)حسب معمول میسور کے بزم ٹیپو ؒ کے زیر اہتمام ماہانہ مشاعرہ کا بڑی ہی کامیا بی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں شرکت کے لیے بنگلور سے تشریف لائے معروف مترنم نعت گوشاعر محترم مبین منور صاحب مہمان خصوصی رہے۔ جنہوں نے اپنے کلا م کو پیش کرکے سامعین سے خراج تحسین حاصل کیا۔ اس ادبی نشست کا آغاز محمد غوث خطیب ؔ کی تلاوت آیات ربانی سے ہوا۔۔مبین منور نے اپنے مخصوص ترنم اورلب و لہجہ میں سرکار دو جہاںؐ کے حضور نعت شریف کا خوبصورت نذرانہ پیش کیا اور خوب داد بٹوری، یس معین الدین پاشاہ صاحب صدر مائناریٹیز کریڈیٹ کوآپریٹیو سوسائیٹی نے ’’ٹیپو سلطان شہیدؒ کے حالات زندگی‘‘ پر ایک بہترین مقالہ پیش کیا جس کی خوب پذیرائی ہوئی۔ ذاہد اللہ خان نے جلسہ کی نظامت اور امیر جان امیر ناگمنگلی نے مشاعرہ کی نظامت کے فرائض انجام دئے۔
،سید مختاراحمد نوری بابا بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ ریاست کے معروف شاعر المعروف وقار شعراء حضرت گوہر تریکیروی نے مشاعرہ کی صدارت فرمائی ۔ حسب ذیل شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا ؔ ، محمد غوث خطیبؔ ناگمنگل، عبدالقادر عارفؔ منڈیا، امیر جان امیرؔ ناگمنگل، عزیز عرشیؔ ، مشتاقؔ سعید، محترمہ مو منہ مختار، ڈاکٹر جبین تاج صاحبہ ، نوید احمد صدیقی صابرؔ ، نورؔ وارثی، صفدر قیصر اور سید یونس نے اپنے منقبتی کلام سے سامعین کو کافی محظوظ کیا۔ اس موقع پر منتظمین مشاعرہ کی جانب سے بنگلور سے تشریف لائے ہوئے مترنم شاعر مبین منور کو تہنیت پیش کی گئی اور بعد میں تمام شعراء کی بھی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی۔آخر میں جناب ذاہد اللہ خان نے تمام شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔