شادی ہونے کے دوسرے ہی دن شوہر نے بیوی کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کرادیا
03:46PM Tue 11 Jul, 2017
چکبالاپور(بھٹکلیس نیوز):۔ چنتا منی ٹاؤں پولیس تھانہ میں ایک شوہر نے شادی کے دوسرے ہی دن بیوی کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کرادیا ہے اور اب یہ معاملہ سنگین موڑ اختیار کرلیا ہے۔چک بالاپور کے رجسٹرار کے سامنے صرف چار دن قبل پاپائی تمنا ھلی دیہات کے رہنے والے28سالہ منجوناتھ کی شادی کرناٹک راجیہ رعیت مہیلا سنگھا کی صدر اور وکیل این رچنا کہ ساتھ کی تھی اور اس موقعہ پر رچنا کا سابق شوہر ایشور گوڈا بھی حاضر تھا۔ رچنا نے ایشور گوڈا سے شادی کرنے کے بعد میاں بیوی کے درمیان اختلافات پیدا ہونے پر رچنا نے ایشور گوڈا کو طلاق دیدا تھا۔ منجوناتھ چنتا منی میں رچنا کے ذریعہ چلائے جانی والی نجی اسکول کی بس کا ڈرائیورہے۔ رچنا طلاق ہونے کے بعد منجو ناتھ کہ ساتھ ہی رہنے لگی تھی۔ منجوناتھ اپنی عزت کی خاطر کام چھوڑدیا اور الگ رہنے لگا۔لیکن منجوناتھ کا اغواء کرکے اسے مکان میں نظر بندکرکے اس کی خوب پٹائی کی گئی۔ منجوناتھ نے شکایت کی ہے کہ وہ صرف اسکول میں ڈرائیور کے طورپرکام کرتا تھا وہ رچنا سے ہمیشہ سے ہی دور رہتا تھا۔ اس کی وفاداری پر پہلے سے ہی شک تھا اور رچنا دولت کے بل پر تمام غیر قانونی کام کرانیکی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے تعلقات کئی لیڈروں اور سیاستدانوں سے بھی ہیں۔ رچنا نے پہلے شوہر ایشورگوڈا سے طلاق لے چکی ہے اور اس کا اغوا کرنے کے بعد چند غنڈوں کے ذریعہ اس کی شادی زبردستی کرائی گئی ہے اس موقعہ پر اسکا سابق شوہر ایشورگوڈا بھی تھا۔ دونوں نے ملکر اس کے ساتھ دھوکہ کیا ہے وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہے اور اس کی بیوی اور دو بچے بھی ہیں اور وہ انہیں دھوکہ نہیں دے سکتا۔ اس سلسلہ میں پولیس معاملہ درج کرکے جانچ کررہی ہے۔