جنرل قاسم سلیمانی کی پڑھائی گئی نماز جنازہ، پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے خامنہ ای

01:59PM Mon 6 Jan, 2020

تہران۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فضائی حملے میں مارے گئے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی پیر کے روز نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ اس دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پھوٹ پھوٹ کر روتے نظر آئے۔ تہران میں انتہائی جذباتی انداز میں خامنہ ای نے فوجی کمانڈر سلیمانی کو آخری وداعی دی۔ خامنہ ای نے وارننگ دی کہ سلیمانی کے قتل کا بدلہ ایران بہت جلد لے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ ان کے حکم کے خلاف دی گئی دھمکیوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ خامنہ ای نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ایک تقریر میں کہا کہ وہ، حکومت اور ایران ملک سبھی اس امریکی ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔
سلیمانی کے جنازہ میں امڈا ہجوم
 اس سے پہلے قاسم سلیمانی کا جسد خاکی اتوار کو ایران کے شہر اہواز لایا گیا جہاں لوگوں کا ہجوم امنڈ پڑا تھا۔ لوگوں نے روتے بلکتے ہوئے اور اپنے سینے پیٹ پیٹ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ سڑکوں پر امڈی بھیڑ ’ امریکہ مردہ باد‘ کے نعرے لگا رہی تھی۔ لوگوں کے ہجوم سے جنوب مغربی شہر میں ایک ندی پر بنا لمبا پل کھچاکھچ بھر گیا تھا۔ سلیمانی کا جسد خاکی اتوار کو عراق سے ایران لایا گیا تھا۔