مقامی کارپوریٹر کو ہی میئر بنانے کارپوریٹروں اور کنٹرا تنظیموں کا مطالبہ

03:17PM Thu 21 Sep, 2017

بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔ بروھت بنگلور مہانگر پالیکے ( بی بی ایم پی ) کے مےئر اور ڈپٹی مےئر کے انتخابات 28ستمبر کو ہورہے ہیں اور اس مرتبہ مےئر کا عہدہ مقامی کارپوریٹر کو دینے کی مانگ ہونے لگی ہے کانگریس نے کئی کارپوریٹرس اور کنٹرانواز تنظیموں نے اس مرتبہ مقامی کارپوریٹر کو ہی مےئر بنانے کی پرزور مانگ کی ہے ۔کانگریس نے ٹمل باشندوں کی حمایت حاصل کرنے کے مقصد سے ڈی جے ہلی کے کارپوریٹر سمپت راج کو مےئر بنانے کا فیصلہ لیا ہے ۔جبکہ سبھاش نگر وارڈ کے کارپوریٹر گووندراج کو مےئر بنانے کی مانگ ہونے لگی ہے۔سمپت راج ٹمل ناڈو کے تروناویلی ضلع سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا خاندان کئی سال قبل بنگلور آکر یہیں بس گیا تھا۔سابقہ مےئر منجو ناتھ ریڈی اور جی پدماوتی کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے اور دونوں تلگو بات کرتے ہیں اس مرتبہ کسی کنٹرا نواز کارپوریٹر کو ہی مےئر بنانے کی مانگ ہونے لگی ہے۔بی بی ایم پی کی تاریخ کا مطالعہ کیا گیا تو مقامی باشندوں کو بہت کم مےئر بننے کا موقعہ ملا ہے۔ حکومت میٹرو اسٹیشنوں او رمرکزی دفاتر اور کارخانوں میں کنٹرا زبان کا استعمال نہ ہونے پر ناراضگی جتائی ہے۔ سرکاری دفاتر میں کنٹرزا بان کا استعمال کرنے کیلئے حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔بنگلور میں کنٹرا باشندوں کی تعداد بہت کم ہونے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ اس لئے ان باتوں کو سامنے رکھ کر مقامی کارپوریٹر کو ہی مےئر بنانے کی مانگ ہونے لگی ہے۔