بہترین آب وہواکیلئے پودے اگانا ضروری ہے

05:05PM Tue 6 Jun, 2017

وجیاپورہر (بھٹکلی نیوز)قدیم زمانے کے لوگ موجود دور کے لوگوں سے تندرست اورطاقت مندبھی رہتے تھے بیماریاں بھی بہت کم تھی جس کی یہ بھی ایک وجہ ہے پہلے دور میں پیڑپودے زیادہ رہتے تھے اور بہترین آب وہواملتی تھی ۔ان خیالات کا اظہار قباء محلہ سرکاری اردو ہائرپرائمری و ہائی اسکول میں یوم عالمی ماحولیات کے موقع پر پودا لگانے کے بعد ہائی اسکول کے یس ڈی یم سی صدر کلیم پاشاہ نے کیا۔اور انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں کے آس پاس پودے لگانا ضروری ہے ۔ہائی اسکول کے میرمعلم تپّے سوامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی تحققات کے مطابق جنگلات آسمانی ابروں کوزمین کے جانب کشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے برسات ہوتی ہے ،ان دنوں جنگلات کی کٹائی میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے سبب وقت پر برسات نہیں ہورہی ہے ۔پرائمری اسکول کے میر معلمہ ذاکرہ بی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے راستے بنانے گھروں کی تعمیر کرنے ودیگر وجہ سے روزانہ درختوں کوکاٹاجارہاہے ،جس کی وجہ سے مٹی کا کٹاؤ بھی ہورہاہے ماحول میں کاربنڈائی آکسیڈ میں اضافہ ہوگیاہے اور بہترین آکسجن ملنا مشکل سابت ہورہا ہے جس کی وجہ سے کئی قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں ،اس لئے اپنے گھروں ودکانوں اور دیگرکھلی جگاؤں میں پودوں کو اگانا بہت ضروری ہے ۔اس موقع پر ہایرپرائمری وہائی اسکول کے اساتذہ واراکین کمیٹی اور والدین موجود رہے