انجمن ڈگری کالج میں کل ہوگی طلبہ کے سرپرستوں کی اہم نشست؛ شرکت کی درخواست
03:39PM Sat 7 Sep, 2019
بھٹکل: 7 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن آرٹس سائنس اینڈ کامرس کالج اینڈ پی جی سینٹر میں کل 08/ستمبر،2019 کو صبح 10/بجے کالج فنکشن ہال میں طلبہ کے سرپرستوں کے لیے اہم میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔
کالج پرنسپال کے مطابق اس میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کے تعلق سے سرپرستان سےتبادلہ خیال کیا جائے گااور طلبہ کے پہلے ٹسٹ کے نمبرات بھی دکھائے جائین گے۔
لہذا انجمن ڈگری کالج کے طلبہ کے سرپرستان سے گزارش ہے کہ وہ اس اہم نشست میں ضرور شرکت کریں اور اپنے نونہالان کے تئیں بیداری کا ثبوت دیں۔