وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس ریاست کے وزیر اعلی مسٹر سدارامیا سے ملنے کیلئے وقت نہیں ہے!
05:16PM Wed 12 Aug, 2015
وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس ریاست کے وزیر اعلی مسٹر سدارامیا سے ملنے کیلئے وقت نہیں ہے! بھلے ہی سننے میں تعجب خیز بات ہے لیکن حقیقت کچھ ایسی ہی ہے کہ 40دنوں سے مسلسل کوشش کے باوجود وزیر اعظم کے دفتر سے وقت مل پارہا ہے ۔دراصل ‘ریاست میں خشک سالی کی سنگین صورتحال اور کسانوں کی خودکشی سے پیدا حالات بشمول دیگر مسائل کو لے کر وزیر اعلی ایک کُل جماعتی وفد کے ساتھ مودی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں ۔اسی مقصدکے تحت خشک سالی کی صورحال اور فصلوں کی بربادی کو دیکھتے ہوئے زرعی قرض اور اُس کا سود معاف کرنے کسانوں کی مدد کیلئے خصوصی پیکیج اور مہادیہی‘و میکڈاٹ اسکیمات میں مرکزی دخل کا مطالبہ کرنا ہے ۔وزیر اعلی نے اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں ہی وزیر اعظم کے پاس کُل جماعتی وفد لے جانے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کا وقت طے کرنے کیلئے اپوزیشن بی جے پی کے ارکان کی مدد بھی کانگریس لے رہی ہے۔وزیر اعلی کے دفتر سے مرکز وزراء ایم وینکیا نائیڈو‘ڈی وی سدانند گوڑا‘اور اننت کمار کے ذریعہ بھی مودی سے ملاقات کا وقت طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔وزیر اعلی خود مسلسل کے قریبی وزراء کے رابطے میں بتائے جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ ریاست کے قانون و پارلیمانی اُمور کے وزیر ٹی بی جئے چندر ‘ تعمیراتِ عامہ کے وزیر ایچ سی مہادیوپا‘کوآپریشن وزیر مہادیو پرساد بھی مسلسل کوشش کررہے ہیں ۔وزیر اعلی پارلیمنٹ سیشن ختم ہونے سے قبل ہی وزیر اعظم سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ سدارامیا کو وقت نہیں ملنے کے پیچھے ان سے مودی کی ناراضگی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم کی جانب سے کئی بار طلب کی گئی وزرائے اعلی کی مٹینگوں میں سدارامیا نے خود حصہ لینے کے بجائے پر بار کسی وزیر کو نمائندہ بناکر بھیج دیا تھا۔اتنا ہی نہیں ‘کئی بار وزیر اعظم کے دفتر سے دعوت ملنے کے باوجود بھی سدارامیا ایسے پروگراموں کو ٹال دیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ اس سے بھی وزیر اعظم مودی خوش نہیں ہے۔