سعودی ولی عہد اور فرانسیسی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات
03:37PM Thu 16 Nov, 2017
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لودریاں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون اور مشرق وسطی کے حالات اور واقعات میں پیش رفت کے علاوہ خطے کے امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کوششوں کی رابطہ کاری پر تبالہ خیال ہوا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ ان دنوں سعودی عرب کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں۔