اترپردیش میں حالیہ ریاستی انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی کی کامیابی کی پیشنگوئی
04:18PM Fri 10 Mar, 2017
نئی دہلی ۔(بھٹکلیس نیوز)رائے عامہ کے جائزوں میں ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں حالیہ ریاستی انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی کی کامیابی کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق رائے عامہ کے جائزوں میں بتایا گیاہے کہ اگرچہ اترپردیش میں معلق اسمبلی بننے کے امکانات موجود ہیں تاہم بی جے پی واحد بڑی اکثریتی جماعت بن سکتی ہے۔ٹائم ناو اوروی ایم آر کے سروے کے مطابق اترپردیش میں بی جے پی کو190سے لیکر 210نشستیں ملنے کا امکان ہے۔تین جائزوں میں اس ریاست میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے اتحاد کو 110سے لیکر130 تک نشستیں ملنے کا امکان ظاہرکیا گیاہے۔رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق پنجاب میں کانگریس اورعام آدمی پارٹی کو بالترتیب 62سے لیکر71اور42سے لیکر51نشستیں ملنے کا امکان ہے۔